سرکاری و نجی کالجوں اور جامعات میں تعطیلات کا اعلان کردیا گیا

سرکاری و نجی کالجوں اور جامعات میں تعطیلات کا اعلان کردیا گیا

سمرزون کے تعلیمی اداروں میں تعطیلات 15 جون سے 31 اگست تک ہوں گی
سرکاری و نجی کالجوں اور جامعات میں تعطیلات کا اعلان کردیا گیا

Webdesk

|

11 Jun 2026

پشاور: خیبرپختونخوا کے محکمہ اعلی و ثانوی تعلیم نے صوبہ بھر کے سرکاری و نجی کالجوں اور جامعات میں گرمیوں کی تعطیلات کا اعلان  کر دیا۔

اعلامیے کے مطابق سمرزون کے تعلیمی اداروں میں تعطیلات 15 جون سے 31 اگست تک ہوں گی جبکہ ونٹر زون کے تعلیمی اداروں میں یکم جولائی سے 31 جولائی تک تعطیلات ہوں گی۔

تعطیلات کا اطلاق خیبرپختونخوا کے تمام سرکاری اور نجی جامعات، کالجز اور ہائیرایجوکیشن اداروں پر ہوگا۔

اعلامیے کے مطابق 4 سال بی ایس پروگرامزمتعلقہ جامعات اور کالجز کے تعلیمی کیلنڈر کے مطابق جاری رہیں گے۔ پریکٹیکل سمیت تمام امتحانات پہلے سے طے شدہ شیڈول کے مطابق منعقد ہوں گے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!