سڑکوں کی بندش، پی ٹی آئی کارکنان اسلام آباد پہنچنے کیلئے تیر کر دریا پار کررہے ہیں

سڑکوں کی بندش، پی ٹی آئی کارکنان اسلام آباد پہنچنے کیلئے تیر کر دریا پار کررہے ہیں

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک ویڈیو میں پی ٹی آئی کے حامیوں کے ایک گروپ کو پانی میں تیرتے ہوئے دکھایا گیا ہے
سڑکوں کی بندش، پی ٹی آئی کارکنان اسلام آباد پہنچنے کیلئے تیر کر دریا پار کررہے ہیں

Webdesk

|

25 Nov 2024

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کی کال پر احتجاج میں پہنچنے کے لئے سڑکیں بند ہونے کے باعث پی ٹی آئی کے کارکنان تیر کر دریا پار کرتے ہوئے نظر آئے۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک ویڈیو میں پی ٹی آئی کے حامیوں کے ایک گروپ کو پانی میں تیرتے ہوئے دکھایا گیا ہے، جو اہم رکاوٹوں کے باوجود دارالحکومت کا سفر جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہیں۔

مظاہرین کو اسلام آباد میں داخل ہونے سے روکنے کے لیے روڈ بلاک اور دیگر اقدامات کیے گئے تھے۔ اس سے قبل چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے پارٹی کے بانی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں اہم ملاقات کی تصدیق کی تھی۔

بیرسٹر گوہر اور خیبرپختونخوا حکومت کے ترجمان بیرسٹر سیف نے عمران خان سے تقریبا 90 منٹ تک ملاقات کی۔

ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پی ٹی آئی کے بانی کی جانب سے دی گئی احتجاجی کال حتمی ہے اور واپس نہیں لی گئی۔

جب مذاکرات کے بارے میں پوچھا گیا تو پی ٹی آئی چیئرمین نے ریمارکس دیے کہ ہاں، بات چیت جاری ہے، تفصیلات جلد بتا دی جائیں گی، انشا اللہ۔

واضح رہے کہ راولپنڈی شہر اور چکری سے اڈیالہ جیل جانے والے راستے بند کر دیے گئے ہیں۔ جیل کی طرف جانے والی سڑکوں کو چار مختلف مقامات پر کنٹینرز لگا کر بند کر دیا گیا ہے۔ خواجہ کارپوریشن چوک سے اڈیالہ جیل کی طرف جانے والی سڑک کو دونوں سمتوں سے بند کر دیا گیا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!