اسٹریٹ کرائم میں 50 فیصد سے زائد کمی ہوگئی، شرجیل میمن

اسٹریٹ کرائم میں 50 فیصد سے زائد کمی ہوگئی، شرجیل میمن

سندھ کے حالات 15 سال پہلے بہت خراب تھے، سینئر صوبائی وزیر
اسٹریٹ کرائم میں 50 فیصد سے زائد کمی ہوگئی، شرجیل میمن

ویب ڈیسک

|

24 May 2024

سندھ کے سینیئر وزیر شرجیل میمن نے دعویٰ کیا ہے کہ کراچی میں ایک ماہ کے دوران اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں پچاس فیصد سے زیادہ کمی ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری(ایف پی سی سی آئی) میں خطاب کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہاکہ سوچی سمجھی سازش کے تحت کراچی میں حالات خراب کیے گئے اور شہر کو سیاسی مقاصد کے لیے ٹارگٹ کیا گيا۔

شرجیل میمن نے کہا کہ صوبہ سندھ کو سیاسی مقاصد کیلئے ٹارگٹ کیا گیا، سندھ حکومت کی ذمےداری بھی زیادہ ہے اور ہم جوابدہ بھی ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت دھابیجی اکنامک زون لا رہی ہے، انڈسٹریل زون میں جو لوگ صنعتیں لگائیں گے تو مشینری کی امپورٹ پر ڈیوٹی بھی نہیں ہوگی۔

شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ 15 سال پہلے سندھ میں حالات بہت خراب تھے، لوگ قافلوں کی صورت میں جایا کرتے تھے، نگراں حکومت کے دور میں اسٹریٹ کرائم بہت بڑھ گیا تھا تاہم ایک ماہ میں پچاس فیصد سے زیادہ کمی ہوئی ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!