16 hours ago
اسٹیبلشمنٹ سے پی ٹی آئی کے مذاکرات جاری، عمران خان کی 45 روز میں رہائی متوقع، شیر افضل مروت

ویب ڈیسک
|
20 Apr 2025
پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما شیر افضل مروت نے دعویٰ کیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی آئندہ 45 دن کے اندر رہا ہو سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پارٹی اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان بیک ڈور مذاکرات جاری ہیں۔
نجی ٹی وی پروگرام ’پاکستان ٹونائٹ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے مروت نے انکشاف کیا کہ بانی کو 60 دن کے لیے خاموش رہنے اور سوشل میڈیا پر کنٹرول کی ہدایت کی گئی تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ مذاکرات کی دو بنیادی شرائط ہیں، پہلی میڈیا کو کنٹرول کیا جائے
اور دوسری بانی ایسا کوئی بیان نہ دیں جو مذاکرات کو متاثر کرے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ اگر پارٹی کے اندر سے کوئی رکاوٹ نہ آئی تو بانی کی رہائی ممکن ہے۔ مروت نے انکشاف کیا کہ اسٹیبلشمنٹ سے پہلے بھی پانچ بار مذاکرات ہوئے جن میں سے دو خفیہ رکھے گئے۔
انہوں نے کہا کہ 8 اکتوبر کو ہونے والے مذاکرات میں بانی کی 15 دن میں رہائی اور 45 دن میں اسمبلی میں واپسی کی بات ہوئی تھی، مگر علی امین گنڈاپور کو پرنسپل گارنٹر سے ہٹانے پر مذاکرات متاثر ہوئے۔
شیر افضل مروت نے علیمہ خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ان کے خلاف ناشائستہ زبان استعمال کی اور بانی کے کان بھرے۔
ان کا کہنا تھا کہ پارٹی کا سوشل میڈیا علیمہ خان کے کنٹرول میں ہے اور وہ مسلسل انہیں نشانہ بنا رہے ہیں۔
Comments
0 comment