سونے کی قیمت میں 1600 روپے کی بڑی کمی

ویب ڈیسک
|
29 Jul 2025
کراچی:سونے کی قیمتوں میں عالمی منڈی میں گراوٹ کے بعد نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز صرافہ ایسوسی ایشن (اے پی جی جے ایس اے) کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 1,600 روپے کی کمی واقع ہوئی جس کے بعد نئی قیمت 354,700 روپے ہو گئی۔
اسی طرح، 10 گرام سونے کی قیمت 1,372 روپے کم ہو کر 304,098 روپے پر آ گئی۔
اس کمی سے قبل، پیر کو سونے کی فی تولہ قیمت میں معمولی 100 روپے کی گراوٹ دیکھی گئی تھی، جس کے بعد قیمت 356,300 روپے پر مستحکم ہوئی تھی۔
عالمی سطح پر، منگل کو سونے کی قیمت میں 16 ڈالر فی اونس کی کمی دیکھی گئی۔
اے پی جی جے ایس اے نے عالمی ریٹ 3,320 ڈالر فی اونس بتایا ہے، جس میں 20 ڈالر کا پریمیم بھی شامل ہے۔
دوسری جانب، فی تولہ چاندی کی قیمت 3,963 روپے پر برقرار رہی۔
Comments
0 comment