سوات واقعے کی تحقیقات کیلیے جے آئی ٹیم قائم

سوات واقعے کی تحقیقات کیلیے جے آئی ٹیم قائم

جے آئی ٹی کی سربراہی ایس پی انویسٹی گیشن بادشاہ حضرت کریں گے
سوات واقعے کی تحقیقات کیلیے جے آئی ٹیم قائم

آفتاب مہمند

|

23 Jun 2024

سوات کے علاقے مدین میں پیش آنے والے واقعے کی تحقیقات کیلیے جے آئی ٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سوات کے علاقے مدین کے ہوٹل میں مقیم سیاح کو مقامی افراد اور مشتعل ہجوم نے جمعرات کے روز توہین مذہب اور قرآن مجید کے اوراق نذر آتش کرنے کے الزام میں تشدد کر کے آگ میں زندہ جلادیا تھا۔

مشتعل افراد نے ملزم کو تھانے پر حملہ پولیس کی تحویل سے چھڑوایا اور اُسے برہنہ کر کے علاقے بھر میں گھسیٹا بھی تھا۔ وفاقی ادارے کی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ ملزم نے ہوٹل اور پولیس کے سامنے توہین مذہب کے الزام کی تردید کی تھی۔

فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے سیاح سلیمان نے اپنے اوپر عائد ہونے والے الزام کو سراسر بے بنیاد اور جھوٹ بھی قرار دیا تھا۔

اب مدین واقعے کی تحقیقیات کے لئے جے آئی ٹی تشکیل دے دی گئی ہے جس کی سربراہی ایس پی انویسٹی گیشن بادشاہ حضرت کریں گے جبکہ کمیٹی میں پولیس کے تفتیشی افیسران سمیت سپیشل برانچ ،سی ٹی ڈی کے ماہرین شامل ہیں۔

ڈسٹرکٹ سیکیورٹی برانچ ،آئی بی اورآئی ٹی کے ماہرین بھی شامل کئے گئے ہیں اور یہ جے آئی ٹی ڈی آئی جی مالاکنڈ کی مانیٹرنگ میں کام کرے گی۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!