سائفر کیس میں سزا کے بعد عمران خان کا قوم کے نام اہم پیغام

سائفر کیس میں سزا کے بعد عمران خان کا قوم کے نام اہم پیغام

’قوم پرامن رہے اور 8 فروری کو ضرور ووٹ کاسٹ کرے، یہ تمام کیسز ختم ہوجائے گا‘
سائفر کیس میں سزا کے بعد عمران خان کا قوم کے نام اہم پیغام

ویب ڈیسک

|

30 Jan 2024

سائفر کیس میں مجرم اور 10 سال کی سزا سنائے جانے کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین نے قوم کے نام اہم پیغام جاری کردیا۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے عمران خان کا پیغام پہنچایا اور کہا کہ میں آپ کو عمران خان کا پیغام پہنچا رہا ہوں، قوم اپنا فوکس 8 فروری پر رکھے اور ہر صورت میں ووٹ کاسٹ کرے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان فیصلے سے بالکل نہیں گھبرائے وہ بالکل مطمئن اور ہشاش بشاش ہیں۔ قوم کو انہوں نے پیغام دیا ہے کہ وہ بھی پُرامن رہے اور 8 فورری کو ضرور ووٹ دے کر پی ٹی آئی کے حمایتی امیدوار کو کامیاب بنائے تاکہ غیر آئینی اقدامات کا خاتمہ ہو اور قوم کو حقیقی آزادی مل سکے۔

انہوں نے کہا کہ ’آج دو کیسز میں سے پہلا فیصلہ سائفر کا آیا، جس نے ناانصافیوں کے تمام ریکارڈ توڑ دیے، پہلے دن غیر آئینی طریقہ سے گرفتاری پھر فرد جرم لگا، کیس بند دروازوں کے اندر چلایا گیا، تین دنوں میں پچیس گواہان کروائے گئے، قانونی کارروائی کے بغیر ملزمان کی شہادت ریکارڈ ہوئی، صبح سویرے آئے تھے جج صاحب نے ابھی تک بھی ملزم کا بیان ریکارڈ نہیں کیا، یہ سیاسی کیسز تھے‘۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ’بانی پی ٹی آئی عوام کے دلوں میں تھے اور رہیں گے، خان کا پیغام دے رہا ہوں، وہ ہشاش بشاش ہیں کہ مشتعل نہیں ہونا آٹھ تاریخ کو اپنے ووٹ کا حق استعمال کریں، خان صاحب نہیں ٹوٹ رہے‘۔

انہوں نے کہا کہ ’گیارہ بجے سے توشہ خانہ ٹرائل چل رہا تھا آج جج نے 342 کا بیان ریکارڈ کرایا، بشریٰ بی بی کا بیان ریکارڈ ہو گیا ہے، یہ خود ساختہ شواہد لے آئے تھے‘۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ’سائفر کیس کا فیصلہ بڑی عدالت سے خارج ہو جائے گا، ہم ریکارڈ پر باتیں لانا چاہ رہے تھے، ہمارا حق دفاع ختم کیا گیا، دیوار پر لکھا سب نظر آ رہا ہے، ہم اپنے چاہنے والوں کو بتانا چاہتے ہیں کہ پر امن رہیں کیونکہ مستقبل میں یہ سارے کیسز ختم ہو جائیں گے‘۔

انہوں نے کہا کہ ’امیدواروں کو اور سب کو چاہیئے مایوس نہ ہوں، کپتان مضبوط ہے اور اس کا حوصلہ کسی صورت نہیں ٹوٹے گا، ہمیں مخالفین کو الیکشن سے بھاگنے نہیں دینا، انشاء اللہ الیکشن ہوں گے اور چاہتے ہیں کہ صاف شفاف انتخابات کروائے جائیں‘۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ایک سابق وزیر اعظم اور اس سابق وزیر خارجہ کیساتھ اہسا سلوک ہو رہا ہے تو ایک عام آدمی کیساتھ کیا ہوتا ہو گا، یہ ہمارا ملک ہے اوور ہم نے ہی اسکو آگے لیکر چلنا ہے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!