سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 35 خوارج ہلاک، مادر وطن کے دفاع میں 12 جوان شہید

سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 35 خوارج ہلاک، مادر وطن کے دفاع میں 12 جوان شہید

ہلاک دہشت گردوں میں افغان شہری بھی شامل ہیں
سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 35 خوارج ہلاک، مادر وطن کے دفاع میں 12 جوان شہید

Webdesk

|

13 Sep 2025

خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز نے آپریشنز کے دوران 35 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا جبکہ 12 بہادر جوان جامِ شہادت نوش کر گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 10 سے 13 ستمبر تک باجوڑ اور جنوبی وزیرستان میں خوارج کے ٹھکانوں پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے گئے۔ 

اس دوران بھارتی سرپرستی میں سرگرم ’’فتنہ الہندستان‘‘ گروپ کے 35 دہشتگرد مارے گئے اور بھاری تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کیا گیا۔

ترجمان کے مطابق باجوڑ میں آپریشن کے دوران 22 دہشتگرد ہلاک ہوئے جو بھارت کے اشاروں پر سرگرم تھے، جبکہ جنوبی وزیرستان میں کارروائی میں مزید 13 دہشتگرد مارے گئے۔ ہلاک دہشتگرد متعدد دہشتگردانہ کارروائیوں میں ملوث تھے۔

ترجمان پاک فوج نے تصدیق کی کہ جھڑپوں کے دوران 12 فوجی جوان شہید ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے بیان میں کہا گیا ہے کہ انٹیلی جنس رپورٹس سے افغان شہریوں کے ملوث ہونے کی بھی تصدیق ہوئی ہے۔ پاکستان نے ایک بار پھر افغان عبوری حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنی سرزمین پاکستان مخالف سرگرمیوں کے لیے استعمال نہ ہونے دے۔

فوجی ترجمان کے مطابق ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشنز جاری ہیں اور سیکیورٹی فورسز دہشتگردوں کے خلاف پرعزم ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!