سیکیورٹی فورسز کی کے پی میں کارروائیاں، 13 دہشت گرد واصل جہنم
Webdesk
|
8 Mar 2026
پشاور: دہشت گردی کے خلاف جاری بھرپور کارروائیوں کے دوران سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر متعدد آپریشنز کیے ہیں۔
آئی ایس پی آر کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ آپریشن میں بھارتی حمایت یافتہ تنظیم فتن الخوارج سے تعلق رکھنے والے 13 دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے۔
ضلع باجوڑ میں خفیہ اطلاع پر کیے گئے ایک آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مثر انداز میں نشانہ بنایا، جہاں شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 5 خوارج کو ہلاک کر دیا گیا۔
اسی طرح، بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان میں دو مختلف جھڑپوں کے دوران بھارتی پراکسی فتن الخوارج سے تعلق رکھنے والے مزید 3 دہشت گرد مارے گئے۔
خیبر اور جنوبی وزیرستان میں بھی دو علیحدہ کارروائیوں کے دوران سیکیورٹی فورسز نے مزید 5 خوارج کو ہلاک کر دیا۔
ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا، یہ دہشت گرد علاقے میں متعدد دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث تھے۔
Comments
0 comment