سینیٹر مرزا آفریدی کا حلف اٹھاتے ہی چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا عندیہ

سینیٹر مرزا آفریدی کا حلف اٹھاتے ہی چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا عندیہ

حلف اٹھانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے یہ اعلان کیا
سینیٹر مرزا آفریدی کا حلف اٹھاتے ہی چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا عندیہ

ویب ڈیسک

|

25 Jul 2025

خیبرپختونخوا سے جنرل نشست پر منتخب ہونے والے سینیٹر مرزا آفریدی نے حلف اٹھاتے ہی چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا عندیہ دے دیا۔

سینیٹ اجلاس میں حلف اٹھانے کے بعد پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا کے باہر گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر مرزا آفریدی نے نشست ملنے پر عمران خان، وزیراعلیٰ گنڈا پور اور پی ٹی آئی کے تمام کارکنان کا اعتماد کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں اپنی گزشتہ ڈپٹی چیئرمین شپ اور نو مئی کے بعد کے بیان لاتعلقی پر بات کرنے سے گریز کیا۔

سینیٹر مرزا آفریدی نے کہا کہ ریاست کے چار ستون (صوبے) ہیں، ہم ایوان میں نہیں تھے تو چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کا انتخاب کیسے ہوگیا، اس طرح یہ غیر آئینی اور غیر قانونی ہے۔

انہوں نے عندیہ دیا کہ میں اپنی پارٹی سے گفتگو کے بعد چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے خلاف عدم اعتماد لائیں گے اور پھر نیا چیئرمین آئے گا۔

واضح رہے کہ سینیٹر مرزا آفریدی وہ متنازع امیدوار تھے جن کی وجہ سے پی ٹی آئی میں تنازع پیدا ہوا تھا اور یہ سینیٹ الیکشن سے چند گھنٹے قبل ہی حل ہوا تھا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!