سیاسی اختلافات کو نفرتوں میں نہ ڈھلنے دیں، آرمی چیف

سیاسی اختلافات کو نفرتوں میں نہ ڈھلنے دیں، آرمی چیف

نوجوان اور قوم قیمتی اثاثہ ہیں، جنرل سید عاصم منیر
سیاسی اختلافات کو نفرتوں میں نہ ڈھلنے دیں، آرمی چیف

ویب ڈیسک

|

6 Sep 2024

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے سیاسی عدم برداشت کو ختم کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی اختلافات کو نفرتوں میں تبدیل نہ کریں۔

جی ایچ کیو میں منعقدہ یوم دفاع و یوم شہدا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے پاک فوج کے جوانوں، قوم اور شہدا کے اہل خانہ کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ عوام اور فوج کا دیرینہ رشتہ ہے جس کے درمیان بیرونی عناصر خلیج ڈالنے کی کوشش کررہے ہیں مگر انہیں ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

آرمی چیف نے کہا کہ عوام اور بالخصو نوجوان ہمارے ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں، جو جغرافیائی اہمیت کے علاوہ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو بے پناہ قدرتی وسائل سے نوازا ہے، ہمارا اصل آثاثہ عوام، بالخصوص ہماری نوجوان نسل ہے، نوجوان نسل کا ملکی سالمیت و ترقی میں کردار کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔

جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ اقوام عالم میں پاکستانیت ہی وہ واحد شناخت ہے جو ہمیں ایک قومیت کا درجہ دیتی ہے، جس میں مختلف روایات کے لوگ پروئے ہوئے ہیں، ہمیں ایک قوم بننے کیلیے اخوت، برداشت اوربرباری کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

آرمی چیف نے زور دیتے ہوئے کہا کہ قومی یکجہتی کے لیے لازم ہے کہ ہم مذہبی عدم برداشت سے بالاتر ہوکر آئین کے مطابق اقلیتوں کا مکمل تحفظ کریں کیونکہ یہ ضروری ہے اور سیاسی اختلافات کو نفرتوں میں نہ ڈھلنے دیں، قائد کے رہنما اُصول، ایمان، اتحا د اور تنظیم ہمارے لیے مشعل راہ ہیں۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!