تھانے سے 24 انتہائی اہم مقدمات کا ریکارڈ چوری
ویب ڈیسک
|
10 Sep 2024
راولپنڈی کے تھانہ روات سے 24 مقدمات کا ریکارڈ چوری ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے تھانہ روات سے 24مقدمات کا ریکارڈ چوری کا مقدمہ تین تفتیشی افسران کے خلاف درج کرلیا گیا ہے، مقدمہ ایس ایچ او تھانہ روات انسپکٹر زاہد ظہور کی مدعیت میں درج کیا گیا۔
ایس ایچ او کی مدعیت میں درج مقدمے میں تعزیرات پاکستان کی دفعہ 380،پولیس آرڈر کی دفعہ 155سی کے تحت درج کیا گیا ہے جبکہ مقدمہ میں سب انسپکٹر دانش جاوید،اے ایس ائی شاہد محمود،اجمل حسین کو ملزم نامزد کیا گیا ہے۔
مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ تینوں تفتیشی افسران تبادلے کے بعد سے مقدمات کا ریکارڈ واپس نہیں کر رہے، تینوں تفتیشی افسران نے 24مقدمات کا ریکارڈ چوری کرکے اپنے پاس رکھا ہوا ہے، مقدمہ کا ریکارڈ چوری ہونے کے باعث تفتیش مکمل نہیں ہو سکی۔
مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ تفتیشی افسران کو متعدد بار مقدمات کا ریکارڈ واپس کرنے کا کہا گیا، سب انسپکٹر دانش جاوید کے پاس 8 مقدمات کا ریکارڈ ہے، اے ایس ائی شاہد محمود کے پاس 13،اجمل حسین کے پاس 3مقدمات کا ریکارڈ ہے۔
Comments
0 comment