تحریک انصاف کی اقوام متحدہ کے وفد سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
ویب ڈیسک
|
25 May 2024
پاکستان تحریک انصاف سے اقوام متحدہ کے انتخابی آبزرور گروپ کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔
ذرائع کے مطابق تحریک انصاف نے عام انتخابات 2024 میں مبینہ دھاندلی سے متعلق ڈوزئیر اقوام متحدہ کے وفد کو دیا جبکہ ملاقات میں پری الیکشنز،الیکشنز اور پوسٹ الیکشنز مبینہ دھاندلی سے آگاہ کیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی ورکرز،امیدوار کےساتھ پولیس کے سلوک اور رویہ سے یو این وفد کو آگاہ کیا گیا جبکہ پی ٹی آئی کو الیکشنز سے آوٹ کرنے کے معاملات سے بھی یو این وفد کو بتایا گیا۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی نے انتخابی نتائج میں ردوبدل سے بھی تحریری طور پر آگاہ کیا جبکہ انسانی حقوق کی مبینہ خلاف ورزیوں سیاسی آزادی پر قدغن سے یو این وفد کو بتایا گیا۔ یو این وفد کو مبینہ انتخابی دھاندلی کے شواہد پی ٹی آئی نے پیش کیے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے اقوام متحدہ کے وفد کو سیاسی قیدیوں بالخصوص خواتین قیدیوں کےکیسز سے آگاہ کیا۔ پی ٹی آئی چئیرمین گوہر خان،روف حسن اور دیگر رہنماوں نے یو این وفد سے ملاقات میں آگاہ کیا جبکہ یہ ملاقات اقوام متحدہ کے وفد کی خواہش پر ہوئی تھی۔
اقوام متحدہ کے وفد نے ملاقات کے دوران اسلام آباد پولیس کے ’غیر قانونی‘ چھاپے پر حیرانی کا اظہار کیا جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی سنٹرل سیکرٹریٹ نکلنے پر حماد اظہر کی گرفتاری کیلیے پولیس نے اقوام متحدہ وفد کی گاڑیوں کو چیک کیا۔
Comments
0 comment