تحریک انصاف کے تمام امیدواروں کا سیاسی مذہبی جماعت میں شمولیت کا فیصلہ

تحریک انصاف کے تمام امیدواروں کا سیاسی مذہبی جماعت میں شمولیت کا فیصلہ

پی ٹی آئی کے اراکین سنی اتحاد کونسل میں شرکت کریں گے
تحریک انصاف کے تمام امیدواروں کا سیاسی مذہبی جماعت میں شمولیت کا فیصلہ

ویب ڈیسک

|

18 Feb 2024

تحریک انصاف کے آزاد امیدواروں کا پارٹی شمولیت کے معاملے میں پیش رفت ہوگئی، منتخب اراکین سنی اتحاد کونسل میں شامل ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے آزاد منتخب ارکان سنی اتحاد کونسل میں شامل ہوں گے، پی ٹی آئی کے تمام آزاد ارکان سے بیان حلفی لینا شروع کر دیا گیا۔

تحریک انصاف، سنی اتحاد کونسل کے پلیٹ فارم سے مخصوص نشستیں حاصل کرے گی۔ سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا بھی کامیاب ہوچکے ہیں اور انہیں تحریک انصاف کی حمایت حاصل تھی۔

واضح رہےکہ صاحبزادہ حامد رضا، بانی پی ٹی آئی کے ساتھ مل کر چلنے کا پہلے ہی اعلان کر چکے تھے۔

واضح رہے کہ کامیابی کا نوٹی فکیشن جاری ہونے کے بعد پی ٹی آئی اراکین کے پاس کسی بھی سیاسی جماعت میں شمولیت کیلیے صرف چوبیس گھنٹوں کا وقت بچا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!