طلبا نے صاحبزادہ حامد رضا کی گرفتاری ناکام بنادی
ویب ڈیسک
|
22 Jan 2025
سنی اتحاد کونسل کے سربراہ اور پاکستان تحریک انصاف کے حامی رکن قومی اسمبلی و مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان کی گرفتاری کی کوشش طلبا نے ناکام بنادی۔
تفصیلات کے مطابق صاحبزادہ حامد رضا نے فیصل آباد میں قائم اپنے مدرسے جامعہ رضویہ میں 190 ملین پاؤنڈ کیس اور مذاکرات کے حوالے سے پریس کانفرنس کی۔
اس پریس کانفرنس کے دوران ایس پی عابد ظفر کی سربراہی میں پولیس انہیں گرفتار کرنے پہنچی تو طلبا ڈھال بن گئے اور انہوں نے مدرسے کے دروازے بند کر کے دیوار بنالی تاکہ پولیس اندر داخل نہ ہوسکے۔
سنی اتحاد کونسل کے رہنماؤں اور مدرسے کے ذمہ داران نے پولیس سے وارنٹ گرفتاری دکھانے کا استفسار کیا اس دوران طلبا کی جانب سے صاحبزادہ حامد رضا کے حق میں نعرے بازی بھی کی اور صورت حال کشیدہ ہوگئے۔
صاحبزادہ حامد رضا کے ترجمان نے پولیس کو آگاہ کیا کہ انہوں نے تمام کیسز میں ضمانتیں حاصل کی ہوئیں ہیں۔ اس دوران گرفتاری کیلیے مزید نفری طلب کی گئی۔
بعد ازاں پولیس صاحبزادہ حامد رضا کو گرفتار کیے بغیر واپس لوٹ گئی۔
Comments
0 comment