ٹرین مسافروں کو حکومت نے خوش خبری سنادی

ویب ڈیسک
|
21 May 2025
لاہور: وزیر ریلوے حنیف عباسی نے وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر عیدالاضحیٰ کے موقع پر ملک بھر میں 5 اسپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔
پاکستان ریلویز کے ترجمان کے مطابق یہ ٹرینیں 2 جون سے 4 جون تک مختلف شہروں کے درمیان چلائی جائیں گی۔
پہلی ٹرین 2 جون کو کراچی سے لاہور کیلئے دوپہر 1 بجے روانہ ہوگی جبکہ دیگر ٹرینیں کوئٹہ سے پشاور، لاہور سے کراچی، کراچی سے راولپنڈی اور کراچی سے لاہور کیلئے چلائی جائیں گی۔
ترجمان نے بتایا کہ ان اسپیشل ٹرینوں کا مقصد عید کے موقع پر مسافروں کو آرام دہ اور محفوظ سفر کی سہولت فراہم کرنا ہے تاکہ وہ اپنے عزیزوں کے ساتھ خوشیوں کے لمحات گزار سکیں۔
شیڈول
کراچی سے لاہور: 2 جون، دوپہر 1 بجے
کوئٹہ سے پشاور: 3 جون، صبح 10 بجے
لاہور سے کراچی: 3 جون، شام 5 بجے
کراچی سے راولپنڈی: 3 جون، رات 8 بجے
کراچی سے لاہور: 4 جون، رات 8 بجے
ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ ان اقدامات کا مقصد عید کے موقع پر مسافروں کو بہترین سفر کے تجربے فراہم کرنا ہے۔
انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ وقت پر ٹکٹ بک کروا لیں تاکہ سفر کے دوران کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
Comments
0 comment