ٹویٹر سروس کھولنے کے حوالے سے پی ٹی اے کا اہم وضاحتی اعلامیہ

ٹویٹر سروس کھولنے کے حوالے سے پی ٹی اے کا اہم وضاحتی اعلامیہ

پاکستان میں ایکس کی سروسز بحال نہیں ہوئی ہیں، پی ٹی اے
ٹویٹر سروس کھولنے کے حوالے سے پی ٹی اے کا اہم وضاحتی اعلامیہ

ویب ڈیسک

|

12 Sep 2024

اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے وضاحت کی ہے کہ پاکستان میں ایکس سروسز بحال نہیں کی گئی ہیں۔

پی ٹی اے نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اس حوالے سے ایک وضاحت جاری کی، جس میں اس بات کی تصدیق کی گئی کہ پاکستان میں ایکس کی سروسز بحال نہیں ہوئی اور صارفین کو رسائی میں مشکلات کا سامنا ہے۔

واضح رہے کہ 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے بعد سے پاکستان میں صارفین کو ایکس تک رسائی میں پریشانی کا سمانا ہے، 

نگراں حکومت کے مطابق پولنگ والے دن دہشت گردی سے بچنے کے لیے انٹرنیٹ بند کر دیا گیا۔ مطلوبہ انتخابات کے بعد، X تک رسائی میں بار بار رکاوٹیں آئیں۔

پی ٹی اے کے وکیل احسن امام نے عدالت کو بتایا کہ اتھارٹی نے پاکستان میں ایکس سروسز (سابقہ ٹویٹر) کی معطلی سے متعلق اپنا نوٹیفکیشن واپس لے لیا ہے۔ پی ٹی اے کے وکیل نے سندھ ہائیکورٹ میں ایکس پر پابندی ہٹانے سے متعلق ایک تحریری جواب جمع کرایا۔ 

پی ٹی اے کے وکیل کے جواب کے بعد ہائی کورٹ نے کیس کی سماعت دو ہفتوں کے لیے ملتوی کر دی۔ اس سے قبل 17 اپریل کو سندھ ہائی کورٹ نے وزارت داخلہ کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر کی معطلی سے متعلق اپنا خط ایک ہفتے میں واپس لینے کا حکم دیا تھا۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!