ٹیکسز میں اضافے کے خلاف تاجروں کی ملک گیر شٹر ڈاؤن ہڑتال

ٹیکسز میں اضافے کے خلاف تاجروں کی ملک گیر شٹر ڈاؤن ہڑتال

تاجروں نے حکومت سے ٹیکسز میں اضافہ اور بجلی سستی کرنے کا مطالبہ کیا ہے
ٹیکسز میں اضافے کے خلاف تاجروں کی ملک گیر شٹر ڈاؤن ہڑتال

ویب ڈیسک

|

28 Aug 2024

ملک بھر کے تاجروں نے ٹیکسز میں اضافے، مہنگی بجلی اور مہنگائی کے خلاف ہڑتال کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی تمام تاجر تنظیموں اور الائنس نے ملک گیر شٹر ڈاؤن ہڑتال کی، جس پر ملک کے تمام بڑے شہروں کے بازار، کاروباری مراکز بند رکھے گئے۔

تاجروں نے حکومت سے ٹیکسز میں اضافہ اور تاجر دوست اسکیم کی واپسی کا مطالبہ کیا ہے۔

تحریک انصاف، عوامی نیشنل پارٹی، جماعت اسلامی اور پاکستان پیپلزپارٹی سمیت دیگر سیاسی جماعتوں نے بھی ہڑتال کی حمایت کی ہے جبکہ حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر ٹیکسز کا نفاذ واپس لے۔

آل پاکستان تاجر الائنس کے چیئرمین کاشف چوہدری نے عندیہ دیا ہے کہ اگر حکومت نے مطالبہ نہ مانا تو اگلے مرحلے میں ہڑتال کا دورانیہ ایک روز سے کئی دن تک بڑھایا جاسکتا ہے۔

ہڑتال میں کریانہ، جنرل اسٹورز، چکن، گوشست، دودھ بیکرز بھی شریک ہوں گے۔ صدر مرکزی انجمن تاجران نے واضح کیا ہے کہ ملک بھر میں صرف پرامن ہڑتال ہوگی کوئی احتجاجی مظاہرہ یا ریلی نہیں ہوگی۔ تمام چھوٹے بڑے بازاروں تجارتی مراکز تنظیموں کے عہدیدار تاجر دن بھر بازار موجود رہیں گے۔

مرکزی انجمن تاجران نے حکومت کے سامنے 13 نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ بھی پیش کر دیا ہے۔

اس کے علاوہ آل پاکستان آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن نے بھی ہڑتال کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے آج پہیہ جام کرنے کا اعلان کیا ہے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!