توہین عدالت کیس میں سپریم کورٹ سے معافی مانگ لی
ویب ڈیسک
|
4 Jun 2024
توہین عدالت کیس میں مصطفیٰ کمال نے سپریم کورٹ سے معافی مانگ لی ہے۔
متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما مصطفیٰ کمال نے ججز اور عدلیہ مخالف پریس کانفرنس کے بعد توہین عدالت کی کارروائی سے بچنے کے لیے سپریم کورٹ سے تحریری معافی مانگ لی۔
تفصیلات کے مطابق مصطفیٰ کمال نے توہین عدالت کیس میں سپریم کورٹ کو اپنا تحریری جواب جمع کرایا جس میں انہوں نے عدلیہ سے معافی مانگی اور کہا کہ میں خود کو عدالت کے رحم و کرم پر چھوڑتا ہوں۔
مصطفیٰ کمال نے کہا کہ میں اعلیٰ عدلیہ اور ججز کا دل سے احترام کرتا ہوں، امید ہے کہ میرے ساتھ انصاف ہوگا۔
دوسری جانب سینیٹر فیصل واؤڈا نے معافی مانگنے سے گریز کرتے ہوئے اپنا تحریری جواب سپریم کورٹ میں جمع کرایا جس میں انہوں نے لکھا کہ ’پریس کانفرنس میں تنقید جائز تھی اور میرا مقصد سپریم کورٹ کی بے توقیری کرنا نہیں تھا‘۔
انہوں نے کہا کہ پریس کانفرنس کا مقصد عدلیہ کی توہین نہیں بلکہ ملک کی بہتری تھا۔
Comments
0 comment