توشہ خانہ کیس میں عمران خان اور بشری بی بی کو 14، 14 سال قید

توشہ خانہ کیس میں عمران خان اور بشری بی بی کو 14، 14 سال قید

عدالت نے دونوں پر کروڑوں روپے جرمانہ بھی عائد کر دیا
توشہ خانہ کیس میں عمران خان اور بشری بی بی کو 14، 14 سال قید

Webdesk

|

31 Jan 2024

احتساب عدالت نے توشہ خانہ ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کو 14، 14 سال قید اور کروڑوں روپے جرمانے کی سزا سنادی۔

احتساب عدالت نے توشہ خانہ ریفرنس میں قید کے ساتھ بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کو مجموعی طو پر 1570 ملین جرمانہ بھی عائد کیا۔

عدالتی حکم کے مطابق بانی پی ٹی آئی 7 کروڑ 87 لاکھ جبکہ بشری بی بی بھی اتنا ہی جرمانہ ادا کریں گی۔

توشہ خانہ کیس میں احتساب عدالت نے عمران خان کو دس سال کیلیے نااہل بھی قرار دیا ہے، جس کے بعد وہ الیکشن میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے فیصلہ بشری بی بی کی غیر موجودگی میں سنایا، تحریری فیصلہ جاری ہونے کے بعد اب بشری بی بی کو گرفتار کر کے جیل منتقل کیا جائے گا۔

جج محمد بشیر نے جب فیصلہ جاری کیا تو عمران خان حاضری لگوانے کے بعد اپنی بیرک میں جاچکے تھے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!