وفاق میں مخلوط حکومت بنانے کا فیصلہ، ’نواز شریف وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالیں‘
ویب ڈیسک
|
13 Feb 2024
مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کی اسلام آباد میں قائم رہائش گاہ پر وفاق اور صوبوں میں حکومت سازی کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا۔
اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق صدر آصف زرداری، شہباز شریف، چوہدری شجاعت، خالد مقبول صدیقی، صادق سنجرانی اور علیم خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عندیہ دیا کہ وفاق میں سب ملکر حکومت بنائیں گے۔
شہباز شریف نے اس موقع پر پی پی، ایم کیو ایم، مسلم لیگ ق، بلوچستان عوامی پارٹی اور آئی پی پی کے قائدین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میری نواز شریف سے اپیل ہے کہ وہ آگے بڑھیں اور وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالیں۔
انہوں نے یہ بھی اعلان کیا کہ مسلم لیگ ن کے قائد اور قیادت کی مشاورت کے بعد ہم نے مریم نواز کو وزیراعلیٰ کا امیدوار نامزد کیا ہے۔ شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمان کی غیر موجودگی پر سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میری اُن سے بات ہوئی ہے اور انہوں نے بھی حمایت کا اعلان کیا ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ ہم نے جیسے 16 ماہ میں پاکستان کو معاشی مسائل سے نکالا اُسی طرح ملک کی خدمت کریں گے، حالانکہ اُس کی وجہ سے ہماری سیاست کو نقصان بھی پہنچا ہے۔
زرداری نے پاکستان کھپے کا نعرہ لگاتے ہوئے کہا کہ تمام بڑی سیاسی جماعتوں نے ملک کو مسائل سے نکالیں گے۔ معاشی اور دفاعی ایجنڈا مشترکہ ہونا چاہیے۔ احتساب کیلیے پالیسی بننی چاہیے جس میں سب ملکر حکومت بنائیں گے اور ملک کو مشکلات سے نکالیں گے۔
آصف زرداری نے کہا کہ ’مخالفتیں صرف الیکشن کی حد تک تھیں، ہم ملک کو سنبھال سکتے ہیں، ملک، جمہوریت کیلیے بہتر ہوگا، پاکستان کھپے، مصالحت کے عمل میں پی ٹی آئی بھی شامل ہوگی‘۔
Live: Joint News Conference https://t.co/Iwng6Nnfc3
— PMLN (@pmln_org) February 13, 2024
Comments
0 comment