وفاقی بجٹ: گاڑیوں کی درآمد پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی عائد

وفاقی بجٹ: گاڑیوں کی درآمد پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی عائد

درآمد کی جانے والے 2ہزار سی سی سے بڑی اور 3ہزار سی سی تک ایس یو ویز پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی عائد
وفاقی بجٹ: گاڑیوں کی درآمد پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی عائد

Webdesk

|

12 Jun 2026

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے وفاقی بجٹ 2026-27 میں گاڑیوں کی درآمد پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی عائد کردی۔

تفصیلات کے مطابق وزیرخزانہ نے بتایا کہ درآمد کی جانے والے 2ہزار سی سی سے بڑی اور 3ہزار سی سی تک ایس یو ویز پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی عائد کر رے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ 3ہزار سی سی سے بڑی گاڑیوں پر ڈیوٹی بڑھا رہے ہیں، اس ٹیکس کا اطلاق 2کروڑ سے مہنگی لگژری الیکٹرک کار پر ہوگا۔

جبکہ حکومت نے سالانہ 22 سے 32 لاکھ روپے کمانے والے تنخواہ دار طبقے کیلئے ٹیکس کی شرح 23 سے کم کر کے 20 فیصد، سالانہ 32 سے 41 لاکھ روپے کمانے والوں کا ٹیکس 30 سے کم کر کے 25 فیصد کردیا جس سے تنخواہ دار طبقے کو بڑا ریلیف ملے گا۔

بجٹ 27-2026  میں کریڈٹ اور ڈیبٹ کارڈ کی انٹرنیشنل ٹرانزیکشن پر ودہولڈنگ ٹیکس میں کمی کا بھی اعلان کر دیا ہے۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے بجٹ تقریر میں بتایا کہ آئندہ مالی سال کریڈٹ اور ڈیبٹ کارڈ کی انٹرنیشنل ٹرانزیکشن پر عائد ودہولڈنگ ٹیکس میں کمی کی جا رہی ہے۔

وزیر خزانہ نے بتایا کہ کریڈٹ اور ڈیبٹ کارڈ کی بیرون ملک ادائیگیوں پر ٹرانزیکشن ٹیکس 5 سے کم کر کے 0.5 فیصد کر رہے ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!