وفاقی بجٹ: کریڈٹ اور ڈیبٹ کارڈ کی انٹرنیشنل ٹرانزیکشن پر ودہولڈنگ ٹیکس میں کمی
آئندہ مالی سال کریڈٹ اور ڈیبٹ کارڈ کی انٹرنیشنل ٹرانزیکشن پر عائد ودہولڈنگ ٹیکس میں کمی کی جا رہی ہے۔
Webdesk
|
12 Jun 2026
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے عوام کو ریلیف دیتے ہوئے بجٹ 27-2026 میں کریڈٹ اور ڈیبٹ کارڈ کی انٹرنیشنل ٹرانزیکشن پر ودہولڈنگ ٹیکس میں کمی کا اعلان کر دیا۔
قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے بجٹ تقریر میں بتایا کہ آئندہ مالی سال کریڈٹ اور ڈیبٹ کارڈ کی انٹرنیشنل ٹرانزیکشن پر عائد ودہولڈنگ ٹیکس میں کمی کی جا رہی ہے۔
وزیر خزانہ نے بتایا کہ کریڈٹ اور ڈیبٹ کارڈ کی بیرون ملک ادائیگیوں پر ٹرانزیکشن ٹیکس 5 سے کم کر کے 0.5 فیصد کر رہے ہیں۔
Comments
0 comment