وفاقی حکومت کا کراچی میں گرین لائن بس منصوبے کا دوسرا فیز جلد شروع کرنے کا فیصلہ
وزیراعظم جلد دوسرے فیز کا سنگ بنیاد رکھیں گے، وزیر احسن اقبال

ویب ڈیسک
|
29 Jul 2025
وفاقی حکومت نے کراچی کے گرین لائن منصوبے کے فیز 2 کا اعلان کردیا۔
وفاقی وزیر برائے ترقی و منصوبہ بنادی احسن اقبال نے کراچی میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف جلد گرین لائن بس فیز 2 منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔
انہوں نے کہا کہ بجٹ میں گرین لائن منصوبے کی توسیع کی منظوری دی جاچکی ہے اور وزیراعظم جلد آکر اس کا سنگ بنیاد رکھیں گے جس کے بعد کراچی کے شہریوں کو سفری سہولیات ملیں گی اور آسانی ہوگی۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ اس کے علاوہ رواں سال حیدرآباد اور سکھر کے درمیان موٹروے کے نامکمل حصے پر بھی کام شروع ہوجائے گا اور پھر تین سال میں یہ مکمل ہوگا جس کے بعد کراچی تا پشاور موٹروے کا منصوبہ مکمل ہوجائے گا۔
Comments
0 comment