ووٹوں کی گنتی تک آر اوز کی سیکیورٹی پاک فوج کے حوالے
ویب ڈیسک
|
8 Feb 2024
وزارت داخلہ کے نوٹی فکیشن کی روشنی میں آرمی اور سول آرمڈ فورسز کے دستے ووٹوں کی گنتی تک ریٹرننگ افسران کے دفاتر کے باہر سیکیورٹی دیں گے۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان اور وزارت داخلہ کے نوٹیفکشن کے مطابق آرمی اور سول آرمڈ فورسز کے ٹروپس ووٹ کی کاؤنٹنگ کا عمل مکمل ہونے تک آر اوز کے دفاتر کے باہر سیکیورٹی دینے کے پابند ہیں۔
اس پیشرفت کا مقصد ووٹوں کی گنتی کے حساس عمل کے دوران سیکیورٹی کے کسی بھی نا خوشگوار واقع کو روکنا ہے جبکہ سیکیورٹی کے لئے آرمی اور سول آرمڈ فورسز کے ٹروپس آراوز کے دفاتر کے باہر تعینات ہیں اور اُن کا انتخابی عمل سے کوئی تعلق نہیں ہے اسلیے وہ صرف آراوز کے دفاتر کی بیرونی سیکورٹی کے لیے تعینات ہیں اور دفاتر کے اندر انتخابی عملہ ووٹوں کی گنتی کے عمل میں مصروف ہے۔
اعلامیے میں عوام سے توقع کی گئی ہے کہ گنتی کے عمل کو پُرامن طریقے سے مکمل کرنے کے لیے آرمی اور سول آرمڈ فورسز کے ساتھ مکمل تعاون جاری رکھیں گے۔
Comments
0 comment