وزیراعلی خیبرپختوانخوا علی امین پر نااہلی کی تلوار لٹکنے لگی
علی امین گنڈا پور پر اثاثے چھپانے کا الزام ہے
آفتاب مہمند
|
12 Mar 2024
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے خلاف دائر نااہلی کیس کو سماعت کیلیے مقرر کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو نااہل قرار دینے کی درخواست قابل سماعت قرار دے دی، 26 مارچ کو سماعت ہو گی۔
الیکشن کمیشن نے وزیراعلی خیبرپختوانخوا علی امین کو نوٹس جاری کردیا۔ واضح رہے کہ وزیراعلی خیبرپختوانخوا کیخلاف اثاثے چھپانے کی درخواست الیکشن کمیشن کو موصول ہوئی تھی۔
Comments
0 comment