وزیراعلی خیبرپختونخوا جلسہ گاہ پہنچے بغیر راستے سے واپس روانہ

وزیراعلی خیبرپختونخوا جلسہ گاہ پہنچے بغیر راستے سے واپس روانہ

وزیراعلی لاہور کے رنگ روڈ میں جلسہ گاہ کے قریب پہنچے اور مختصر خطاب بھی کیا
وزیراعلی خیبرپختونخوا جلسہ گاہ پہنچے بغیر راستے سے واپس روانہ

ویب ڈیسک

|

21 Sep 2024

لاہور میں ہونے والے جلسے کا مقررہ وقت ختم ہونے پر پولیس نے پروگرام کو ختم کردیا اور اُس وقت تک وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا قافلے کے ہمراہ نہیں پہنچ سکے۔

صوابی سے ایک بڑے قافلے کے ہمراہ روانہ ہونے والے وزیراعلیٰ گنڈا پور کو کئی مقامات پر رکاوٹیں ملیں جنہیں کھولنے کے چکر میں انہیں جلسہ گاہ تک پہنچنے میں تاخیر ہوئی۔ وہاں مقررہ وقت مکمل ہونے پر پولیس نے ڈپٹی کمشنر کے احکامات پر عمل کیا اور پنڈال میں داخل ہو کر 6 بجے کے بعد اسٹیج کو خالی کرادیا۔

وزیراعلی علی امین گنڈا پور لاہور میں رنگ روڈ تک پہنچنے اور وہاں مختصر خطاب کے بعد واپس روانہ ہوگئے۔ انہوں نے اپنے مختصر خطاب میں کہا کہ رکاوٹیں عبور کر کے یہاں تک پہنچا ہوں، میری حاضری قبول کریں، جلد عمران خان کو رہا کرواؤں گا۔

اس کے بعد وزیراعلی قافلے کے بعد خیبرپختونخوا کے لیے واپس روانہ ہوگئے۔ اس سے قبل انتظامیہ نے جلسہ گاہ اور اطراف کی بجلی منقطع کردی تھی جس کے باعث پنڈال اندھیرے میں ڈوب گیا تھا۔

دعوی

اس سے قبل دعویٰ کیا جارہا تھا کہ صوابی سے قافلے کے ہمراہ چلنے والے وزیراعلی خیبرپختونخوا رکاوٹیں عبور کرتے ہوئے جلسہ گاہ پہنچ گئے ہیں تاہم جس وقت وزیراعلی رنگ روڈ کے قریب پہنچے تو اُس وقت تک پولیس پنڈال خالی کراچکی تھی۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!