وزیراعلی خیبرپختونخوا کی وفاقی حکومت کو پھر دھمکی

وزیراعلی خیبرپختونخوا کی وفاقی حکومت کو پھر دھمکی

کشمیر میں تمھاری ہوا نکل گئی، ہم وہاں سے شروع ہوں گے جہاں تمھاری ڈکشنری ختم ہوتی ہے، علی امین گنڈا پور
وزیراعلی خیبرپختونخوا کی وفاقی حکومت کو پھر دھمکی

ویب ڈیسک

|

18 May 2024

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے ایک بار پھر وفاق کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ اور صوبے کے واجبات کی 15 روز میں ادائیگی کی جائے۔

صوبائی اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ میں نے پیسکو حکام سے ملاقات کی تو 18 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کم کر کے بارہ گھنٹے کا ٹائم دیا گیا اور ہم نے شیڈول بھی طے کیا تاہم اُس پر عمل نہیں ہورہا۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ اگر بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا مسئلہ حل نہیں ہوا تو ہم پیسکو کے دفتر پر قبضہ کرلیں گے اور پھر بجلی بند کرنے یا کھولنے کا بٹن میرے ہاتھ میں ہی ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ وفاق پچاس ارب کے ہمارے واجبات بھی پندرہ روز میں ادا کرے ورنہ پھر سخت احتجاج ہوگا۔

علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ ہم نے کشمیر میں آپ کی ہوا نکلتی دیکھ لی ہے، اگر ہم کھڑے ہوگئے تو پھر وہاں سے شروع ہوں گے جہاں آپ کی ڈکشنری ختم ہوجاتی ہے اور آپ ہمیشہ یاد رکھیں گے۔

دوسری جانب وفاقی حکومت نے علی امین گنڈا پور کی دھمکی کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت محاذ آرائی کی کوشش کررہی ہے مگر یہ ناکام ہوگی، ہم اپنے سرکاری املاک اداروں کی حفاظت کرنا جانتے ہیں اگر کسی نے حملہ کرنے یا قانون ہاتھ میں لینے کی کوشش کی تو سخت کارروائی کریں گے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!