وزیراعظم کا مجتبیٰ خامنہ ای کو خط، سپریم لیڈر بننے پر مبارک باد، تعلقات کو مزید بڑھانے کا عزم

وزیراعظم کا مجتبیٰ خامنہ ای کو خط، سپریم لیڈر بننے پر مبارک باد، تعلقات کو مزید بڑھانے کا عزم

پاکستان کے عوام خامنہ ای کی شہادت پر گہرے دکھ میں ہیں اور مشکل وقت میں ایران کیساتھ کھڑے ہیں، خط
وزیراعظم کا مجتبیٰ خامنہ ای کو خط، سپریم لیڈر بننے پر مبارک باد، تعلقات کو مزید بڑھانے کا عزم

ویب ڈیسک

|

10 Mar 2026

صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے ایران کے نومنتخب رہبر معظم مجتبیٰ خامنہ ای سے والد کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے منصب ملنے پر مبارک باد پیش کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے ایران کے رہبر معظم مجتبیٰ خامنہ ای کو ایک خط ارسال کیا۔

خط میں وزیراعظم نے مجتبیٰ خامنہ ای سے اسلامی جمہوریہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کیا اور سپریم لیڈر کی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد بھی دی گئی ہے۔

اپنے پیغام میں وزیراعظم نے ایران کے برادر عوام اور وسیع تر امت مسلمہ کے لیے پاکستانی عوام کی  تعزیت اور دعاؤں کا اظہار  کیا۔

خط میں وزیراعظم نے لکھا کہ آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت کیوجہ سے  پاکستانی عوام شدید  دکھ میں ہے اور اس مشکل وقت میں ایران کی قیادت اور عوام کے ساتھ یکجہتی کے ساتھ کھڑے ہیں۔ 

وزیر اعظم نے سپریم لیڈر کی اہم ذمہ داری کو سنبھالنے پر رہبر معظم مجتبیٰ خامنہ ای کو مبارکباد دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ ان کی قیادت آنے والے سالوں میں امن، استحکام، وقار اور خوشحالی کی طرف ایران کی رہنمائی کرے گی۔ 

وزیراعظم نے کہا ہے کہ پاکستان اور ایران کے تعلقات مشترکہ عقیدے، تاریخ، ثقافت اور زبان پر مبنی ہیں۔

انہوں نے اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ مل کر کام جاری رکھنے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا تاکہ دونوں برادر ممالک کے مفاد کے لیے باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید مستحکم کیا جا سکے۔ 

اپنے خط میں وزیراعظم نے رہبر معظم مجتبیٰ خامنہ ای کی صحت، اور کامیابی اور اسلامی جمہوریہ ایران کے برادر عوام کے لیے امن، استحکام اور خوشحالی کے لیے بھی دعا بھی کی۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے رہبر معظم آیت اللہ سید مجتبیٰ حسینی خامنہ ای کو اسلامی جمہوریہ ایران کے سپریم لیڈر منتخب ہونے اور ان کی تقرری کے بعد نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

صدر نے اپنے پیغام میں کہا کہ خطے کو شدید کشیدگی اور تنازعات کا سامنا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ حالات مستحکم ہوں گے اور علاقے کے لوگوں کے لیے حالات بہتر ہوں گے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!