وزیراعظم کا انتخاب خود عمران خان کریں گے، بیرسٹر گوہر

وزیراعظم کا انتخاب خود عمران خان کریں گے، بیرسٹر گوہر

بلاول بھٹو کی تربیت خرید و فروخت کی ہے ہم راستہ روکیں گے، نامزد چیئرمین پی ٹی آئی
وزیراعظم کا انتخاب خود عمران خان کریں گے، بیرسٹر گوہر

ویب ڈیسک

|

27 Jan 2024

بونیر: پاکستان تحریک انصاف کے نامزد چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو کی تربیت خرید و فروخت والی ہے مگر ہم امیدواروں کی بولی لگانے کے عمل کو ناکام بنائیں گے۔

بونیر میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ’نواز شریف 8 فروری کو دوبارہ لندن جانے کیلیے اپنی فلائٹ کا بندوبست کرلیں کیونکہ عوام انہیں ووٹ دینے کیلیے تیار نہیں ہیں‘۔

انہوں نے کہا کہ بلاول کی تربیت خرید و فروخت کیلئے کی گئی ہے لیکن ہم ناکام بنائیں گے، پی ٹی آئی امیدواروں کو ہر مقام پر تنگ کیا جا رہا ہے۔ بیرسٹر گوہر نے واضح کیا کہ قرآن پاک پر پی ٹی آئی امیدواروں کو حلف لینے کی کوئی ہدایت نہیں کی، جو بھی ایسا کررہا ہے وہ خود اس عمل کا جوابدہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ اکثریت حاصل کرنے کے بعد وزیراعظم کے نام کا انتخاب خود عمران خان کریں گے، عمران خان اور تحریک انصاف پاکستان کے عوام کا نظریہ بن گئے ہیں، عمران کا نظریہ یہ ہے کہ تمام لوگ ایک ہی صف میں کھڑے ہوں۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ ’دنیا کی کوئی طاقت عمران کو عوام سے منفی نہیں کر سکتی، ہمارے امیدواروں کے انتخابی نشانات سے کوئی فرق نہیں پڑتا، عوام صبر و تحمل کا مظاہرہ کر کے 8 فروری کو عمران خان کی آواز بنیں‘۔

انہوں نے کہا کہ ’ہم نے ہمیشہ عدلیہ کا احترام کیا مگر ہمیں عدالتوں اور اداروں سے شکایات ہیں، اب سیز فائر ختم ہونا چاہیئے یہ جھگڑا ختم ہونا چاہیئے، جس نے بھی شطرنج کی طرح حکومتیں بنائیں ملک میں تباہی ہوئی ہے‘۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ’سب سے درخواست ہے 8 فروری کو عوام کا راستہ نہ روکیں اور رائے دہی استعمال کرنے دیں، ہم نے تمام میڈیا کے سامنے 4 روز انٹرا پارٹی انتخابات کا عمل جاری رکھا اس کے باوجود تسلیم نہیں کیا گیا، پی پی پی کے زرداری اور مسلم لیگ ن پر کوئی اعتراض نہیں کیا اور سازش کر کے ہم سے بلے کا انتخابی نشان چھین لیا گیا، جسے عدالت میں دائر کر کے واپس حاصل کریں گے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ’عمران خان تا حیات چیئرمین ہیں اور رہیں گے، میرے پاس چیئرمین شپ امانت ہے، عمران خان کے خلاف سازش کر کے حکومت لی گئی، عمران خان پر پہلے 180 جبکہ اب تک 203 جعلی اور بوگس کیسز بنائے گئے ہیں، اس کے باوجود تاریخ میں سب سے اوپر عمران خان چلا گیا ہے‘۔

انہوں نے کہا کہ جیل میں 6 ماہ کے دوران عمران خان کی بچوں سے صرف دو بار بات کروائی گئی، اس تمام دباؤ کے باوجود بھی خان ڈیل نہیں کرے گا۔

 

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!