وزیراعظم نے پی آئی اے کے متنازع اشتہار کا نوٹس لے لیا

وزیراعظم نے پی آئی اے کے متنازع اشتہار کا نوٹس لے لیا

نائب وزیر خارجہ کا سینیٹ اجلاس میں انکشاف
وزیراعظم نے پی آئی اے کے متنازع اشتہار کا نوٹس لے لیا

ویب ڈیسک

|

14 Jan 2025

قومی ایئرلائن کی جانب سے پیرس پروازوں کی بحالی اور پہلی فلائٹ روانگی سے قبل جاری ہونے والے متنازع اشتہار کا وزیراعظم نے نوٹس لے کر تحقیقات کا حکم دے دیا۔

اس بات کا انکشاف نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سینیٹ اجلاس میں شیری رحمان کے توجہ دلاؤ نوٹس پر جواب دیتے ہوئے کیا۔

انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے پی آئی اے کی پیرس کیلیے پروازیں بحال ہونے پر ایئرلائن کی جانب سے جاری اشتہار پر تحقیقات کا حکم دے دیا۔

شیری رحمان کے توجہ دلاؤ نوٹس پر اسحاق ڈار نے بتایا کہ حکومتی اقدامات سے یورپ کیلئے پی آئی اے کی پروازیں بحال ہوئیں۔

اسحاق ڈار نے انکشاف کیا کہ وزیر اعظم نے قومی ائیر لائن کی پیرس پروازوں کے اشتہار کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایفل ٹاور کے قریب قومی ائیر لائن کے جہاز کے ساتھ” وی آرکمنگ“ کا غلط تاثر گیا۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ قومی ائیرلائن کی نجکاری ضرور آگے بڑھے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ قومی ائیرلائن کے 6 بوئنگ طیارے ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!