وزیراعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کردیں

وزیراعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کردیں

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آج ایک تاریخ ساز موقع پر آپ سے بات کر رہاہوں
وزیراعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کردیں

Webdesk

|

10 Apr 2026

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا جس کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے قوم سے خطاب میں کہا کہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 135 روپے جبکہ پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 12 روپے کی کمی کا اعلان کرتا ہوں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آج ایک تاریخ ساز موقع پر آپ سے بات کر رہاہوں، خلیج میں جنگ نہیں ،امن کی بات ہورہی ہے، دونوں فریقین بات چیت پر تیار ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ ایران اور امریکا کی لیڈر شپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں، دونوں ملکوں نے میری تجویز کوقبول کیا، دونوں ممالک کی لیڈر شپ پاکستان آرہی ہے،  میزبانی کا شرف صرف پاکستان نہیں،عالم اسلام کیلئے لمحہ ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!