وزیراعظم شہباز شریف کی ولی عہد محمد بن سلمان کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف کی ولی عہد محمد بن سلمان کی ملاقات

وزیراعظم ہاؤس نے اعلامیہ جاری کر دیا
وزیراعظم شہباز شریف کی ولی عہد محمد بن سلمان کی ملاقات

Webdesk

|

8 Apr 2024

وزیراعظم شہباز شریف نے مکہ میں ولی عہد محمد بن سلمان کی جانب سے دیے گئے افطار ڈنر میں شرکت کی اور سعودی ہم منصب سے ملاقات بھی کی ہے۔

سعودی ولی عہد اور وزیراعظم محمد بن سلیمان سے ملاقات کی اور دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق شہباز شریف کابینہ کے دیگر اراکین کے ہمراہ سعودی عرب کے دورے پر ہیں، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے وزیراعظم اور ان کے وفد کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات کے موقع پر وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف، وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور اور کابینہ کے دیگر ارکان شریک تھے جبکہ سعودی عرب کے اعلیٰ حکام بھی شریک تھے۔

افطارڈنر کے موقع پر دو طرفہ امور اور پاکستان میں معاشی، تجارتی اور سرمایہ کاری کے حوالے سے بھی گفتگو کی گئی اوردونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!