وزیرِ اعظم کا معرکہ حق کے دوران آپریشن بنیان المرصوص کی فرنٹ لائنز کا دورہ

وزیرِ اعظم کا معرکہ حق کے دوران آپریشن بنیان المرصوص کی فرنٹ لائنز کا دورہ

معرکہ حق کے دوران آپریشن بنیان المرصوص میں شریک افسروں و جوانوں سے ملاقات کی ۔
وزیرِ اعظم کا معرکہ حق کے دوران آپریشن بنیان المرصوص کی فرنٹ لائنز کا دورہ

Webdesk

|

14 May 2025

پسرور:وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے پسرور چھاؤنی سیالکوٹ کے دورے کے دور ان معرکہ حق کے دوران آپریشن بنیان المرصوص میں شریک افسروں و جوانوں سے ملاقات کی ۔

وزیرِ اعظم آئندہ چند روز کے دوران پاک فضائیہ اور پاک بحریہ کے افسران و جوانوں سے ملاقات کیلئے ائیر بیسز اور نیول بیسسز کا بھی دورہ کریں گے۔

نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ محمد اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو، وفاقی وزراء احسن اقبال، عطاء اللہ تارڑ، آرمی کور کمانڈر سیالکوٹ، اور اعلی سول و عسکری قیادت وزیرِ اعظم کے دورے میں ان کے ہمراہ تھی۔

دوسری جانب وفاقی وزیر امور کشمیر امیر مقام نے کہاہے کہ ایل او سی کے عوام کا جذبہ فوج کے جوانوں جیسا ہے، دشمن کو منہ کی کھانی پڑی۔

وزیراعظم شہبازشریف کی خصوصی ہدایت پر وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران اور صدر مسلم لیگ (ن) خیبر پختو نخوا انجینئر امیر مقام نے راولاکوٹ کا دورہ کیا اور کہاکہ حکومت پاکستان متاثرین کو مالی امداد فراہم کرے گی۔

 ایل او سی کے عوام کا جذبہ فوج کے جوانوں جیسا ہے، دشمن کو منہ کی کھانی پڑی۔ امیر مقام نے کہاکہ ہر جارحیت کا منہ توڑ جواب دیں گے۔وزیر امور کشمیر نے افواج پاکستان کو خراج تحسین، شہداء کیلئے دعا ء کی

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!