آئی ایم ایف کی شرط پر نگراں حکومت نے عوام پر گیس بم گرادیا، 65 فیصد اضافہ
ویب ڈیسک
|
15 Feb 2024
نگراں حکومت نے عالمی مالیاتی فنڈز (آئی ایم ایف) کی شرف پر گیس کی قیمت میں مزید 65 فیصد اضافے کی منظوری دے دی۔
وفاقی کابینہ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کی منظوری اور بھیجی جانے والی سفارش کو دیکھتے ہوئے گیس میں مزید 65 فیصد اضافے کی منظوری دی جبکہ اقتصادی رابطہ کمیٹی نے 75 فیصد اضافے کی منظوری دی تھی۔
حکومتی منظوری کے بعد پروٹیکٹڈ،نان پروٹیکٹڈ صارفین،کیپٹیو پاور پلانٹس گیس کی قیمتیں مزید بڑھ جائیں گی۔
پروٹیکٹڈ صارفین کے لیےگیس قیمتوں میں 100 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو جبکہ نان پروٹیکٹڈ صارفین کے لیے گیس قیمتوں میں 300 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ ہوگا۔ اسی طرح زیادہ گیس استعمال کرنے والوں کیلیے 900 روپے کا اضافہ ہوگا۔
سی این جی سیکٹر کے لیے فی ایم ایم بی ٹی یو قیمتوں میں 170 روپے کا اضافہ ہوگا جبکہ کھاد کارخانوں کے لیے بھی گیس کا ریٹ معمولی بڑھایا گیا ہے۔
Comments
0 comment