آئین میں پانچ سال کا وجود حکومت کا نہیں بلکہ پارلیمان کا ہے، نگران وزیر اعظم
تمام سیاسی جماعتیں لیول پلیئنگ فیلڈ میں موجود اور اپنے نظریے و منشور کے مطابق انتخابی مہم چلا رہی ہیں، وزیراعظم
ویب ڈیسک
|
25 Jan 2024
انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ ’8 فروری کو عام انتخابات ہوں گے اور امید ہے کہ الیکشن شفاف ہوں گے، عالمی میڈیا اور ادارے بھی اس کی مانیٹرنگ کریں گے‘۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے انہوں نے دعویٰ کیا کہ سیاسی جماعتیں لیول پلیئنگ فیلڈ میں موجود اور اپنے نظریے و منشور کے مطابق انتخابی مہم چلا رہی ہیں، انٹرا پارٹی انتخابات کے حوالے سے سپریم کورٹ کا فیصلہ خوش آئند ہے۔
انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ نو مئی واقعات کی تحقیقات کافی حد تک ہوچکی ہیں، غلطی کسی سے بھی ہوسکتی ہے اس کا اعتراف ہونا چاہیے۔ انہوں نے مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انٹرنیٹ کی بندش کے کوئی احکامات نہیں دیے اور آئین میں پانچ سال کا وجود حکومت کا نہیں بلکہ پارلیمان کا ہے۔
Comments
0 comment