ایف بی آر نے گاڑیوں پر سیلز ٹیکس بڑھا دیا
Webdesk
|
8 Mar 2024
ملک میں تیار ہونے والی گاڑیوں پر ایف بی آر نے سیلز ٹیکس کی شرح 18 فیصد سے بڑھا کر 25 فیصد کردی جس کے باعث گاڑیوں کی قیمتیں مزید بڑھنے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی طرف سے رواں مالی سال کا ٹیکس ہدف حاصل کرنے کے مشن کی کامیابی کے لئے ملک میں تیار ہونے والی گاڑیوں پر سیلز بڑھا یا گیا ہے۔
نوٹی فکیشن کے مطابق مقامی طور پر تیار ڈبل کیبن، فور ویل پک اپ پر بھی اضافی سیلز ٹیکس عائد ہوگا۔ایف بی آر نے 8 مارچ سے سیلز ٹیکس میں اضافے کا نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے حساب سے ملک میں تیار 1400 سی سی یا زائد انجن والی گاڑیوں پر 25 فیصد سیلز ٹیکس وصول کیا جائے گا، اسکے علاوہ اضافی سیلز ٹیکس 40 لاکھ یا زائد قیمت والی گاڑیوں پر بھی عائد ہوگا۔
Comments
0 comment