یہ عمران خان کو الیکشن سے پہلے سزائے موت دینا چاہتے ہیں، علیمہ خان

یہ عمران خان کو الیکشن سے پہلے سزائے موت دینا چاہتے ہیں، علیمہ خان

اگر سائفر کیس کے جج ملک سے باہر جانا چاہیں تو ان کے ویزے کینسل کیئے جائیں، علیمہ خان کا دیگر ممالک سے مطالبہ
یہ عمران خان کو الیکشن سے پہلے سزائے موت دینا چاہتے ہیں، علیمہ خان

ویب ڈیسک

|

28 Jan 2024

راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین کی بہن علیمہ خان نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ یہ الیکشن سے پہلے عمران خان کو سزائے موت دینا چاہتے ہیں۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان کا مزید کہنا تھا کہ آج ہم جیل کورٹ میں صبح 10 بجے سے آئے ہوئے ہیں، سائفر کیس میں میڈیا کے چار پانچ ارکان کو ہی عدالت میں آنے کی اجازت دی گئی، کل بھی سائفرکا کیس تھا، آج بھی سماعت ہوئی اور روزانہ کی بنیاد پر سماعت کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میڈیا کو باہر نکال کر جج صاحب نے دو سرکاری وکلا کو تعینات کردیا ہے۔ ہمارے وکیل ذوالقرنین صاحب کے دانت کی سرجری ہوئی ہے اور وہ بات بھی نہیں کر سکتے ہیں۔ جو آج ہوا ہے وہ بڑی مثال ہے۔

علیمہ خان نے کہا کہ پراسیکیوٹر رضوان عباسی پراسیکیوٹر نے عدالت سے بانی پی ٹی آئی کو سزائے موت سنانے کا مطالبہ کیا ہے۔ جج ذوالقرنین نے پراسیکیوٹر کے وکیل کو ہی بطور وکیل صفائی کھڑا کردیا ہے۔ خان صاحب نے کہا کہ ایک ہی ٹیم دونوں طرف سے کھیل رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈونلڈ لو نے جنرل باجوہ کے نام پیغام بھیجا تھا۔ وزیر اعظم نے حلف لیا ہوتا ہے کہ وہ اپنے لوگوں کو سازش سے آگاہ کرے گا لہذا قوم کو سازش سےآگاہ کرنے کی سزا عمران خان کو دی جارہی ہے۔ یہ عوام کو دبا کر رکھنا چاہتے ہیں اور انہوں نے گزشتہ 8 ماہ شدید ظلم کیا جس کا اللہ تعالیٰ مظلوموں کو اجر دے گا۔

عمران خان کی بہن نے کہا کہ ہم دوسرے ممالک سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اگر سائفر کیس کے جج ملک سے باہر جانا چاہیں تو ان کے ویزے کینسل کیئے جائیں

علیمہ خان نے کہا کہ اتوار کو اپ سب لوگوں نے نکلنا ہے اپنے اپنے امیدوار کی حمایت میں کیونکہ آپ سے کوئی انتخابی مہم چلانے کا حق نہیں لے سکتا۔ عمران خان نے کہا نکلنا ضروری ہے تاکہ خوف کے بت توڑے جائیں۔ توشہ خانہ ریفرنس بھی ایک مذاق ہو رہا ہے اور سائفر کے گواہان پر پانچ پانچ منٹ میں جرح مکمل کی گئی۔

 

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!