ایران امریکا مذاکرات کا دوسرا دور، اسلام آباد میں اسکول، دفاتر بند

1 hour ago

ایران امریکا مذاکرات کا دوسرا دور، اسلام آباد میں اسکول، دفاتر بند

امریکا سے جے ڈی وینس کی قیادت میں 3 رکنی وفد پاکستان آئے گا
ایران امریکا مذاکرات کا دوسرا دور، اسلام آباد میں اسکول، دفاتر بند

ویب ڈیسک

|

20 Apr 2026

اسلام آباد میں ایران اور امریکہ کے مذاکرات کے دوسرے دور کے پیش نظر ریڈ زون میں قائم سرکاری و نجی دفاتر اور تعلیمی اداروں کو بند کر دیا گیا ہے۔

امریکی صدر کی جانب سے پاکستان وفت بھیجنے کا اعلان کیا گیا تاہم ایران نے ابھی تک کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا ہے جبکہ نائب صدر نے امریکہ کے ساتھ باضابطہ مذاکرات کے حوالے سے اس پیشکش کو مسترد کر دیا ہے۔

اسلام آباد کے ریڈ زون میں آمد و رفت محدود جبکہ آج (20 اپریل) اس علاقے میں واقع تمام نجی و سرکاری دفاتر اور سکول بند ہیں۔

ایران کے سرکاری میڈیا نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ حکومت کا فی الحال امریکہ کے ساتھ مذاکرات کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

ایران نے واضح کیا ہے کہ بندر گاہوں کی ناکہ بندی تک امریکہ کے ساتھ کسی بھی قسم کے مذاکرات نہیں ہوں گے۔

امریکی صدر ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر پوسٹ میں لکھا: ’میرے نمائندے اسلام آباد جا رہے ہیں، وہ کل شام مذاکرات کیلیے وہاں ہوں گے۔‘

اخبار نیو یارک پوسٹ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں صدر ٹرمپ نے بتایا کہ ان کے خصوصی ایلچی برائے مشرقِ وسطیٰ اسٹیو وٹکوف اور داماد جیرڈ کشنر مذاکرات کے لیے اسلام آباد جا رہے ہیں۔

اس کے علاؤہ جے ڈی وینس بھی پاکستان آرہے ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!