ایرانی صدر دورہ پاکستان پر لاہور پہنچ گئے، نواز شریف اور مریم نے استقبال کیا

15 hours ago

ایرانی صدر دورہ پاکستان پر لاہور پہنچ گئے، نواز شریف اور مریم نے استقبال کیا

لاہور میں مختصر مصروفیات کے بعد ایرانی صدر اسلام آباد روانہ ہوگئے
ایرانی صدر دورہ پاکستان پر لاہور پہنچ گئے، نواز شریف اور مریم نے استقبال کیا

ویب ڈیسک

|

2 Aug 2025

لاہور: ایران کے صدر مسعود پزشکیان اپنے پہلے سرکاری دورے پر لاہور پہنچے جہاں ایئرپورٹ پر مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

اس موقع پر ائیرپورٹ کو پاکستانی اور ایرانی پرچموں سے سجایا گیا تھا اور ایرانی صدر کے استقبال کے لیے ریڈ کارپٹ بھی بچھایا گیا۔

ایئرپورٹ سے ایرانی صدر مسعود پزشکیان مزار اقبال پہنچے اور حاضری دے کر پھولوں کی چادر چڑھائی۔ اس کے بعد کچھ ملاقاتیں کر کے وہ اسلام آباد کیلیے روانہ ہوگئے۔

ان کا یہ دورہ دو روزہ ہے جس کے دوران وہ پاکستان کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔ ان ملاقاتوں میں صدر آصف علی زرداری اور اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق شامل ہیں۔

پاکستان روانگی سے قبل ایرانی صدر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس دورے کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو مزید فروغ دینا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سرحدی سیکیورٹی اور علاقائی امن بھی ایجنڈے میں شامل ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں امید ہے کہ باہمی تعاون کے ذریعے سرحدی منڈیوں کے قیام اور روابط کو بڑھانے سے نئے مواقع پیدا کیے جا سکیں گے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!