ایس آئی ایف سی سے زیادہ خود کام کرسکتا ہوں، گنڈا پور

ایس آئی ایف سی سے زیادہ خود کام کرسکتا ہوں، گنڈا پور

اجلاس میں دو بار جنرل سید عاصم منیر سے بات چیت ہوئی مگر عمران خان کے حوالے سے کوئی بات نہیں ہوئی، گنڈا پور
ایس آئی ایف سی سے زیادہ خود کام کرسکتا ہوں، گنڈا پور

ویب ڈیسک

|

25 May 2024

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ اگر مجھے اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل کے اپیکس کمیٹی اجلاس میں نہیں بلاتے تو کوئی مسئلہ نہیں تھا کیونکہ میں ان سے زیادہ کام کرتا ہوں۔

اپیکس کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ ایف آئی ایف سی اجلاس میں شرکت صوبے کے مفادات اور نمائندگی کی وجہ سے کی، اگر یہ نہیں بلاتے تو کوئی مسئلہ نہیں تھا کیونکہ میں ان سے زیادہ کام کرسکتا ہوں۔

انہوں نے بتایا کہ ہمارے پاس سرمایہ کاری کے بہت سارے مواقع موجود ہیں، کان کنی، سیاحت سمیت دیگر شعبوں میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے خود کام کررہا ہوں اور جو صوبے کیلیے بہتر ہوا وہ کروں گا۔ اس حوالے سے ایک کمپنی بھی تیار کی ہے جو بیرون ملک سے سرمایہ کاروں سے رابطے کررہی ہے اگر ایس آئی ایف سی سے کوئی انویسٹمنٹ آئی تو اُسے ویلکم کریں گے۔

آرمی چیف سے ملاقات کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ اجلاس میں دو بار جنرل سید عاصم منیر سے بات چیت ہوئی مگر عمران خان کے حوالے سے کوئی بات نہیں ہوئی کیونکہ یہ ماحول نہیں تھا، اور ویسے  بھی ہماری بات ہورہی ہے، مئی اور جون کے مہینوں میں اچھی خبریں سننے کو ملیں گی۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!