یو اے ای میں کشکول توڑنے کی بات کی تو انہوں نے دس ارب ڈالر کا اعلان کردیا، وزیراعظم

یو اے ای میں کشکول توڑنے کی بات کی تو انہوں نے دس ارب ڈالر کا اعلان کردیا، وزیراعظم

وزیراعظم کی زیر صدارت ایس آئی ایف سی کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس
یو اے ای میں کشکول توڑنے کی بات کی تو انہوں نے دس ارب ڈالر کا اعلان کردیا، وزیراعظم

ویب ڈیسک

|

25 May 2024

وزیراعظم شہباز شریف نے انکشاف کیا ہے کہ جب یو اے ای حکام کے سامنے کشکول توڑنے اور چھوڑنے کا اعلان کیا تو انہوں نے فورا 10 بلین ڈالر سرمایہ کاری کا اعلان کیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدار ایس آئی ایف سی کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں چاروں وزرائے اعلیٰ، آرمی چیف، وفاقی وزرا شریک ہوئے۔

اجلاس میں وزیراعظم کےمتحدہ عرب امارات کے دورے پر 10 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کے بارے میں پیش رفت پر بریفنگ دی گئی اور غیر ملکی سرمایہ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم نے بتایا کہ یو اے ای کا دورہ انتہائی کامیاب رہا اور انہوں نے پاکستان میں سرمایہ کاری کیلیے دس ارب ڈالر مختص کردیے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ جب یو اے ای حکام کے سامنے کشکول توڑنے کا بتایا تو انہوں نے فورا پوچھا کتنی سرمایہ کاری چاہیے اور پھر دس ارب ڈالرز کا اعلان کردیا۔

وزیراعظم نے شرکا سے گفتگو میں کہا کہ ہم نے کشکول توڑ دیا، اب تجارتی و معاشی تعاون کو اہمیت دے رہے ہیں، صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر ایس آئی ایف سی کو لے کر چل رہے ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ چاروں صوبے ایس آئی ایف سی پر اعتماد کرتے ہیں سعودی عرب اور یو اے ای یکسو ہیں کہ تمام سرمایہ کاری ایف آئی سی ایف کے ذریعے ہی ہوگی، ایف بی آر کی ڈیجیٹیلائزیشن کے لیے غیر ملکی فرم کی خدمات حاصل کرلی ہیں۔

اُن کا کہنا تھا ایس آئی ایف سی کے حوالے سے فوجی اور سول افسران مل کر کام کررہے ہیں، جرمن سرمایہ کاروں نے بھی ایس آئی ایف سی پر اعتماد کا اظہار کیا ہے ہم بہت جلد اپنے اہداف کو حاصل کرلیں گے۔ شہباز شریف نے بتایا کہ ہمارا دورہ سعودی عرب اور یو اے ای کامیاب رہا ہے، عسکری قیادت نے ملکی سرمایہ کاری میں اہم کردار ادا کیا، وقت کے ساتھ ساتھ ایس آئی ایف سی کی اہمیت نے ناقدین کے منہ پر تالا لگادیا، تجارتی اور معاشی تعاون کو اہمیت دے رہے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ امارات اور سعودی عرب پاکستان میں سرمایہ کاری کیلیے تیار ہیں، اب ہماری طرف سے تیاری ہونی ہے، وقت قریب ہے پاکستان جلد اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کرے گا، وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سب سے درخواست ہے کہ ایک قوم بن جائیں، دن رات محنت کر کے خون پسینہ بہائیں، صوبوں اور وفاق کو ملکر چلنا اور روکھی سوکھی اکھٹے کھانی ہے، متحد ہونے کے علاوہ کوئی جادو ٹونہ کام نہیں دے سکتا۔

شہباز شریف نے اجلاس سے شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ عسکری قیادت نے ملکی سرمایہ کاری میں اہم کردار ادا کیا، وقت کے ساتھ ساتھ ایس آئی ایف سی کی اہمیت نے ناقدین کے منہ پر تالا لگادیا۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!