زلفی بخاری نے پی ٹی آئی کی خاطر بڑی قربانی دے دی

زلفی بخاری نے پی ٹی آئی کی خاطر بڑی قربانی دے دی

نوٹی فکیشن چلینج کرنے میں مجھے کامیابی مل جائے گی مگر اس سے پارٹی اور ساتھیوں کے لیے مشکلات ہوں گی، زلفی بخاری
زلفی بخاری نے پی ٹی آئی کی خاطر بڑی قربانی دے دی

ویب ڈیسک

|

30 Mar 2024

 

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما زلفی بخاری سینیٹ کی نشست سے دستبردار ہوگئے اور انہوں نے ناصر عباس کو مبارک باد دی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما زلفی بخاری نے سینیٹ کی نشست سے دستبردار ہونے پر اپنے بیان میں کہا کہا میرے کاغذات روکنے کے لیے ناجائز حربے اختیار کیے گئے، میں یہ واضح کرتا ہوں کہ میرے کاغذات قانونی اور مکمل مستند ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میرے وکیل پُراعتماد ہیں کہ ہم کیس جیت جائیں گے مگر ایسا کرنے کے لیے مجھے اپنے ساتھیوں علامہ ناصرعباس اور حامد خان کی کامیابی کے نوٹیفکیشنز کو چلینج کرنا پڑے گا جس سے پارٹی اور ساتھیوں کو نقصان ہوسکتا ہے۔

زلفی بخاری نے کہا کہ ’ساری صورت حال پر غور کے بعد میں نے نوٹیفکیشن کو چیلنج نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے‘۔ انہوں نے مزید واضح کیا کہ ‏پارٹی کے لیے میری جدوجہد دہائیوں پرانی ہے ور ہر دور میں پارٹی کا مفاد میرے ذاتی مفاد سے بالاتر رہا ہے، آزادی کے سفر میں یہ قیمت ادا کرنے پر مجھے خوشی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ‏کوئی بھی سیٹ میرے اور میرے ساتھیوں کے لئے کچھ حیثیت نہیں رکھتی، ‏مجھے یقین ہے کہ علامہ ناصر عباس اور حامد خان جو ذمہ داری انکو سونپی گئی ہے وہ بہت احسن طریقے سے نبھائیں گئے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!