ظلم کی انتہاء، ماں کے ساتھ کمسن بچی بھی حوالات میں بند

ظلم کی انتہاء، ماں کے ساتھ کمسن بچی بھی حوالات میں بند

اس معاملہ کی انکوائری کر کے ملوث اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
ظلم کی انتہاء، ماں کے ساتھ کمسن بچی بھی حوالات میں بند

Webdesk

|

2 Apr 2024

ملتان: تھانہ سیتل ماڑی میں پولیس نے ماں کے ساتھ کمسن بچی کو بھی حوالات میں لاک اپ کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق بدنام زمانہ منشیات فروش یاسر کی گرفتاری کے لیے تھانہ سیتل ماڑی پولیس نے چھاپہ مارا لیکن وہ نہ مل سکا، پولیس نے ملزم کی بیوی فہیم بی بی سے 600 گرام چرس برآمد کرکے کیس رجسٹرڈ کرلیا۔

ملزمہ کو جب حوالات میں بند کیا گیا تو اس کے ساتھ اس کی 7 سالہ بیٹی بھی تھی، والدہ کے اصرار پر بچی کو بھی ساتھ بٹھا دیا گیا۔

سی پی او ملتان صادق علی نے بچی کو حوالات میں بند کرنے کی اطلاع پر سخت ایکشن لیتے ہوئے نائٹ محرر خدا بخش کو معطل کر کے مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔ تفتیشی افسر سب انسپکٹر اصغر علی کو بھی معطل کر کے چارج شیٹ کر دیا گیا۔

سی پی او ملتان نے ایس ایچ او تھانہ کو بھی چارج شیٹ کرتے ہوئے ایس ڈی پی او نیو ملتان ڈاکٹر انعم تجمل کو تمام معاملات کی انکوائری کر کے فوری رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا۔

سی پی او ملتان کے مطابق اس معاملہ کی انکوائری کر کے ملوث اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!