3310 کی 22 سال میں بھی بیٹری ختم نہیں ہوئی
برطانوی شہری کا یہ موبائل 3310 بائیس برس قبل اُس وقت کھویا جب بیٹری فل تھی
ویب ڈیسک
|
30 Nov 2024
برطانوی شہری کا موبائل کمپنی نوکیا کا مشہور زمانہ فون سیٹ 3310، 22 سال بعد چلتی ہوئی حالت میں ملا ہے۔
برطانیہ کے علاقے کارڈز کے شہر پونٹی پریڈ کے رہائشی شہری کا 22 برس قبل جب نوکیا کا فون کھویا تو اُس وقت بیٹری چارج تھی اور پھر شہری اس فون کو بھول بھی گئے تھے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ اب یہ 3310 دوبارہ 22 سال کے بعد شہری کو ملا اور حیران کن طور پر وہ چل رہا تھا جس کی بیٹری کا ایک پوائنٹ باقی تھی۔
واضح رہے کہ نوکیا 3310 کو موبائل سیٹس میں سب سے زیادہ پائیدار قرار دیا جاتا ہے جبکہ بیٹری کے اعتبار سے بھی یہ منفرد ہے۔
Comments
0 comment