عدالت کی حکومت کو 8 فروری تک بلاتعطل انٹرنیٹ کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت

عدالت کی حکومت کو 8 فروری تک بلاتعطل انٹرنیٹ کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت

انسانی حقوق کے وکیل اور آزاد امیدوار جبران ناصر کی درخواست پر عدالت نے جواب بھی طلب کرلیا
عدالت کی حکومت کو 8 فروری تک بلاتعطل انٹرنیٹ کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت

ویب ڈیسک

|

24 Jan 2024

سندھ ہائیکورٹ نے ملک میں انٹرنیٹ سروس کی بار بار بندش اور تعطل  کیخلاف الیکشن تک تمام شہریوں کو انٹرنیٹ سروس بلا تعطل فراہم کرنے کا حکم دیدیا۔

چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس عقیل احمد عباسی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے روبرو ملک میں انٹرنیٹ سروس کی بار بار بندش اور تعطل کیخلاف پی ایس 110 کے امیدوار کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

درخواست گزار وکیل نے موقف اپنایا کہ 17 دسمبر، 7 اور 20 جنوری کو ملک بھرمیں انٹرنیٹ کی سروس معطل رہی۔ مسلسل کی کئی روز سے ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس تعطل کا شکار ہے۔

درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ انٹرنیٹ سروس کی بلاجواز بندش اور تعطل سے امیدواروں کو انتخابی مہم چلانا مشکل ہوگیا ہے لہذا عدالت سے استدعا ہے کہ فریقین کو ہدایت کی جائے کہ عام انتخابات تک شہریوں کو سوشل میڈیا تک رسائی میں مداخلت نا کریں۔

عدالت نے حکم امتناع جاری کرتے ہوئے فریقین سے 29 جنوری تک جواب طلب کرلیا۔ عدالت نے الیکشن تک تمام شہریوں کو انٹرنیٹ سروس بلا تعطل فراہم کرنے کا حکم دیدیا۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!