5 hours ago
عیدالضحی، حج کی ممکنہ تاریخیں سامنے آگئیں

ویب ڈیسک
|
16 May 2025
ماہ ذی القعدہ کے بعد اسلامی کلینڈر کا آخری مہینہ ذی الحج شروع ہوگا۔
اس مہینے میں حج کے ساتھ استطاعت رکھنے والے مسلمان قربانی کرتے ہیں اور اسے عید الاضحیٰ بھی کہا جاتا ہے۔
یہ قربانی حضرت ابراہیمؑ کی سنت پر عمل کرتے ہوئے کی جاتی ہے۔
ذی القعدہ کے بعد اب ذی الحجہ کا مہینہ شروع ہوگا اور اس حوالے سے یوم عرفہ، حج، عیدالاضحیٰ کی ممکنہ تاریخیں سامنے آگئیں ہیں۔
ماہرین فلکیات نے پیش گوئی کی ہے کہ جمعرات 05 جون کو "یوم عرفات" یعنی حج کا دن ہوگا جبکہ سعودی عرب میں 6 جون کو عید الاضحیٰ ہوگی۔
ماہرین کے مطابق پاکستان میں بروز ہفتہ 7 جون کو عید الضحیٰ ہونے کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان میں رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے ہی چاند یا اسلامی سال و تہوار کے حوالے سے حتمی اعلان کیا جاتا ہے۔
Comments
0 comment