4 hours ago
بھارت کا خلائی مشن ناکامی سے دوچار، مدار میں داخل نہ ہوسکا

ویب ڈیسک
|
18 May 2025
بھارت کے خلائی تحقیقاتی ادارے انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (ISRO) کا EOS-9 سیٹلائٹ لانچ کرنے کا مشن اتوار کے روز ناکام ہو گیا۔ یہ ناکامی راکٹ کے تیسرے مرحلے میں چیمبر پریشر میں کمی کی وجہ سے پیش آئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق PSLV-C61 راکٹ کو بھارت کے سری ہری کوٹا خلائی مرکز سے EOS-9 سیٹلائٹ کے ساتھ صبح کے وقت لانچ کیا گیا۔
ابتدائی مراحل کامیابی سے طے ہوئے، لیکن تیسرے مرحلے میں راکٹ کے انجن میں دباؤ کم ہونے کی وجہ سے مشن مکمل نہ کرسکا۔
ISRO کے چیئرمین وی نارائنن نے تصدیق کی کہ تکنیکی مسئلے کی وجہ سے سیٹلائٹ مطلوبہ مدار میں نہیں پہنچ سکا۔
- ISRO دنیا کے چند سرکردہ خلائی اداروں میں شامل ہے، جو 1960 سے مسلسل خلائی تحقیق میں مصروف ہے۔
- بھارت نے اب تک درجنوں ملکی و غیر ملکی سیٹلائٹس کامیابی سے خلا میں بھیجے ہیں۔ 2014 میں مریخ کے مدار میں پہلا مشن بھیجنے کی کامیابی نے ISRO کو عالمی سطح پر نمایاں کیا۔ پھر 2023 میں چاند کے جنوبی قطب پر لینڈنگ کر کے تاریخی کامیابی حاصل کی، جہاں سائنسدانوں کے مطابق پانی کی موجودگی کے امکانات ہیں۔
Comments
0 comment