بھارت میں سمندر کے اندر ٹرین چلانے کا منصوبہ مکمل

بھارت میں سمندر کے اندر ٹرین چلانے کا منصوبہ مکمل

اس ٹرین سروس کا مقصد سیاحت کو فروغ دینا ہے، ریاستی حکومت
بھارت میں سمندر کے اندر ٹرین چلانے کا منصوبہ مکمل

ویب ڈیسک

|

9 Jan 2024

بھارتی ریاست گجرات کی حکومت کا پانی کے اندر ٹرین چلانے کا منصوبہ تیار ہوگیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق کلکتہ میں پہلی زیر آب میٹرو ٹرین چلائی جائے گی جس کا مقصد سیاحت کو فروغ دینا ہے۔

اس ٹرین کے ذریعے مسافروں کو دریائے ہوگلی کی 100 میٹر سے زائد گہرائی میں لے جایا جائے گا۔

اس میٹرو حکام نے 12 اپریل کو ہاوڑہ میدان سے ایسپلینیڈ تک ایک ٹریل پر کامیاب تجربہ کیا تھا۔ 

اس منصوبے کے بعد سیاحوں کو سمندر کے تقریباً 100 میٹر نیچے آبدوز میں غوطہ لگانے کا بے مثال موقع ملے گا، اور جزیرے کے آس پاس کی سمندری زندگی کا تجربہ حاصل ہو گا، جس کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ ’بھگوان کرشنا‘ نے ایک زیر آب شہر بنایا تھا۔

رپورٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ مذکورہ ٹرین یا آبدوز کا وزن تقریباً 35 ٹن ہو گا، اور ایک وقت میں 30 مسافروں کے بیٹھنے کی گنجائش ہوگی جس میں سے 24 مسافر اور باقی عملہ ہوگا۔

ہر مسافر کو کھڑکی کے ساتھ نشست دی جائے گی تاکہ وہ باہر کے نظاروں سے لطف اندوز ہوسکے۔ ریاستی حکومت کو توقع ہے کہ اس اہم منصوبے سے خطے میں مزید روزگار، سرمایہ کاری اور سیاحت کو فروغ ملے گا۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!