چاند پر بھیجے جانے والے پاکستانی سیٹلائٹ مشن کے حوالے سے اہم خبر

چاند پر بھیجے جانے والے پاکستانی سیٹلائٹ مشن کے حوالے سے اہم خبر

پاکستانی وقت کے مطابق ساڑھے تین سے چار کے درمیان میں مشن چاند کے مدار میں داخل ہوگا
چاند پر بھیجے جانے والے پاکستانی سیٹلائٹ مشن کے حوالے سے اہم خبر

ویب ڈیسک

|

8 May 2024

چین کے اشتراک سے بھیجا جانے والا مشن آج دوپہر کو ساڑھے تین سے چار بجے کے درمیان چاند کے مدار میں داخل ہوجائے گا۔

پاکستان کی جانب سے تین مئی کو بھیجا جانے والا مشن آئی کیوب قمر سیٹلائٹ سسٹم 8 مئی کے بعد مدار میں داخل ہوکر لینڈنگ کرے گا اور پھر وہاں سے اپنا کام شروع کرے گا۔

آئی کیوب قمر سے چاند کی پہلی تصویر 15 یا 16 مئی کو کنٹرول روم کو موصول ہوگی۔

اسپیس ٹیکنالوجی انسٹی ٹیوٹ کے عہدیداروں نے سیٹلائٹ کے امیجنگ سسٹم کے فعال ہونے سے پہلے iCube قمر پر نصب سب سسٹمز کو احتیاط سے جانچنے کی اہمیت پر زور دیا ہے۔ تصدیق کا یہ ابتدائی مرحلہ چاند کی اعلیٰ معیار کی تصاویر لینے اور منتقل کرنے کے لیے سیٹلائٹ کی صلاحیت کی ضمانت دینے کے لیے ضروری ہے۔

مزید پڑھیں: چاند پر جانے والا پاکستانی مشن کن خصوصیات کا حامل ہے؟ جانیے

توقع ہے کہ آئی کیوب قمر سے چاند کی پہلی تصویر 15 یا 16 مئی کو موصول ہوگی۔ پہلے مرحلے میں iCube قمر پر نصب سب سسٹمز کا جائزہ لے گا۔ حکام نے کہا کہ سیٹلائٹ امیجنگ سسٹم کے آپریشنل ہونے سے پہلے سب سسٹمز کی تصدیق کی جائے گی۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!